مریم نوازکاآج جیل کے باہر دھرنے کا اعلان

Spread the love

لاہور (صرف اردو ڈاٹ کام) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے ڈاکٹرز کو نواز شریف کا علاج

کرنے کی اجازت دینے تک آج بروز ہفتہ کوٹ لکھپت جیل کے باہر دھرنا د ینے کا اعلان کرتے ہوئے

کہا ہے کہ نواز شریف کے گردوںکا مرض سنگین ہوتا جارہا ہے، میری درخواست ہے کہ ڈاکٹرز کو

نواز شریف تک رسائی دی جائے تاکہ ان کا علاج کیا جائے۔مریم نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نواز شریف

کے گردوںکا مرض سنگین ہوتا جارہا ہے۔ ان کے گردوں کے ٹیسٹ درست نہیں آئے نواز شریف کے

گردوں کا عمل سٹیج تھری پر ہے جس کے باعث ان کے گردوں کا لیول بہت خراب ہوگیا ہے۔ ڈاکٹرز

کو فوری طور پر نواز شریف کا علاج کرنا چاہئے۔ میں نے نواز شریف کے ڈاکٹر کو ان کا چیک اپ

کرنے کیلئے جیل بھیجا لیکن جیل انتظامیہ نے انکو دو گھنٹے جیل کے باہر روکے رکھا اور پھر واپس

بھیج دیا۔ ڈاکٹرز کو نواز شریف کا علاج کرنے کی اجازت دینے تک میں (آج) ہفتہ کو جیل کے باہر

دھرنا دوں گی۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد نواز شریف سے مریم نواز اور ذاتی معالج

کو ملاقات کی اجازت دینے کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کو خط لکھ دیا ۔(ن) لیگ پنجاب کے سینئر

نائب صدر ملک ندیم کامران کی جانب سے بھی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو خط ارسال کیا گیا

جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو روزانہ کی بنیاد پر دل کی تکلیف کی شکایت ہو رہی ہے،انکے

کچھ ٹیسٹ فوری طور پر ہونا ضروری ہے، مگر انکے ذاتی معالجے ڈاکٹر عدنان کو ملاقات کی

اجازت نہیں مل سکی جو بنیادی حقوق سے انکار کے مترادف ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف

سے فوری ملاقات انکی خرابی طبیعت کے باعث ضروری ہے،نواز شریف سے مریم نواز اور ان کے

ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply