خیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

Spread the love

پشاور(صباح نیوز)خیبرپختون خوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے،

سوات، چترال، مالاکنڈ اور دیر سمیت صوبائی دارالحکومت میں بھی زلزلے کے

جھٹکے محسوس کئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختون خوا کے مختلف

اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے

شدت 4اعشاریہ 9ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ

لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ کلمہ طیبہ کے وارد کرتے ہوئے

گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور،

دیر، چترال، مالا کنڈ اور سوات کے گردونواح میں محسوس کئے گئے، ریکٹر

اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9اور زیرزمین اس کی گہرائی 220کلومیٹر

تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جاتا ہے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply