پاکستان کیلئے کتنا قرض منظور ہوگا، طے نہیں کیا، آئی ایم ایف

Spread the love

واشنگٹن ( مانیٹر نگ ڈیسک) آئی ایم ایف پاکستان کے لئے کتنا قرض منظور

ہوگا، ابھی طے نہیں کیا۔ ڈائریکٹر جیری رائیس کے مطابق نئے چیف جلد ہی

پاکستانی حکام سے ملاقات کریں گے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے

ڈائریکٹر جیری رائیس کا واشنگٹن ڈی سی میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا

کہ ادارے کا پاکستان سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی طے نہیں کیا کہ

کتنا قرض پاکستان کے لئے منظور ہوگا؟ان کا کہنا تھا کہ اس لئے معاہدے کے

بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ نئے چیف جلدی ہی پاکستانی حکام

سے تعارفی ملاقات کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے چیف جلدی ہی پاکستانی

حکام سے تعارفی ملاقات بھی کریں گے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی

معاشی مسائل دیکھتے ہوئے لگتا یہی ہے کہ حکومت معیشت کو سہارا دینے کی

خاطر آئی ایم سے 10 ارب ڈالر سے زائد قرض کا مطالبہ کر سکتی ہے۔

Leave a Reply