79واں یوم پاکستان آج شایان شان طریقے سے منایا جائے گا

Spread the love

لاہور(صرف اردو ڈاٹ کام)79واں یوم پاکستان آج 23مارچ ہفتہ کو قومی جوش و

جذبے، ملی حمیت اور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت

سے وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں، تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر

خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے، حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر

میں یوم پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے، سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کے باوجود

یوم پاکستان کی شایان شان طریقے سے منعقد پریڈ ہوگی،قومی پرچم لہرائے جائیں

گے،یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی

دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ دن کا آغاز مساجد میں

نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی ،خوشحالی کی دعائوں سے ہوگاجبکہ

تحریک پاکستان کے رہنمائوں اور تقسیم برصغیر کی جدوجہد کے دوران جام

شہادت نوش کرنے والے اسلاف کی آخری آرام گاہوں پر پھولوں کی چادریں

چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستان

ٹیلی وژن سمیت نجی ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے۔

ریڈیو پاکستان کے تمام اسٹیشنوں نے یوم پاکستان کیلئے خصوصی پروگرام تیار

کئے ہیں ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply