ملائیشیاء کاپروٹون گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کا اعلان

Spread the love

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے پاکستان میں پروٹون گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قیام کے وقت ملائشیا ایک غریب ترین ملک تھا تاہم غربت کا خاتمہ صنعتوں کے قیام سے ممکن ہوا،تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا،

حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ اس کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنا ہوتا ہے۔

پاکستان ملائیشیا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملائشیا بزنس کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کے شکر گزار ہے،

ہم پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پروٹون گاڑیاں بنانا چاہتے ہیں جس کے لئے ایک پلانٹ لگانے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری سے ملک ترقی کرتے ہیں،

اس لئے ہم نے اپنے ملک سرمایہ کاروں کو ایک بہترین ماحول فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری سے ہمارے ملک میں ٹیکنالوجی کو فروغ ملا،

تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ اس کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا کہ ہمارے خطے کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات ہیں تاہم ملائشیا اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا ،اسرائیل مغرب آزادی کا حامی ہے تو ہمیں بھی بات کرنے کا حق ہے

Leave a Reply