نیوزی لینڈ ,وزیر اعظم کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں

Spread the love

ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو سوشل میڈیا

پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد پوکیس واقعے کی تحقیقات کر رہی

ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مطابق وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر ایک بندوق کی

تصویر بھیجی گئی، جس کے ساتھ یہ کیپشن درج تھا کہ اس کے بعد آپ کی باری

ہے۔دھمکی دینے والے شخص کے ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے سے 48 گھنٹے

پہلے اس تصویر کو پوسٹ کیا گیا تھا، تاہم مختلف لوگوں کی جانب سے اسے

رپورٹ کرنے کے بعد اکاؤنٹ کو معطل کردیا گیا۔اس کے علاوہ جیسنڈ آرڈرن اور

نیوزی لینڈ پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے پوسٹ کی گئی دیگر تصویر میںاگلے

آپ ہیں لکھا ہوا تھا۔ ٹوئٹر کی جانب سے معطل کیے گئے اکاؤنٹ پر اسلام مخالف

مواد اور سفید فام نفرت انگیز تقاریر موجود تھیں۔اس حوالے سے پولیس کی

ترجمان نے بتایا کہ پولیس ٹوئٹر پر کیے جانے والے تبصروں سے باخبر ہے اور

انکوائریز عمل میں لائی جارہی ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply