اٹک ، مکان کی چھت گر نے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

Spread the love

اٹک(نمائندہ خصوصی)اٹک کے نواحی گاؤں اژانگ میں مکان کی چھت گرنے

سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹک کی یونین کونسل

بولیانوال کے گاؤں اژانگ میں مٹی کے بھرے کی چھت گرنے سے ایک ہی

خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے خ6 افراد معجزاتی طور پر محفوظ رہے،

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو

باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ شازیہ، اس کے

دو بیٹے جن میں 8 سالہ عمر نواز اور 6 سالہ لطیف علی ، 2 سالہ حنا، 34 سالہ

عابدہ بی بی اور اس کی 4 سالہ بیٹی اقرا شامل ہیں۔



Please follow and like us:

Leave a Reply