جیسنڈا آرڈرن آپ عالمی رہنمائوں کیلئے قابل تقلید،عمران خان

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب

جیسنڈا آرڈرن کو فون کیا اور انہیں سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد ان کے ردعمل

کی تعریف کی اورکہا دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کیساتھ ساتھ مسلمانوں

سے باعزت برتاؤ قابل تحسین اقدامات ہیں جن پر پاکستانی قوم شکر گزار ہے،

وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ کے مقامی حکام کی جانب سے سانحہ پر تیز رد عمل

پر خراج تحسین پیش کیااور کہا اسلامو فوبیا اور عالمی انتہا پسندی سے نمٹنے

کیلئے وزیراعظم آرڈرن نے دیگر رہنماؤں کو راستہ دکھایا ہے، آپکی قیا د ت اور

رویے کے باعث پاکستان میں آپ نے بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا، غم کی اس گھڑی میں پاکستان نیوزی لینڈ

کی حکومت اور عوام کیساتھ ہے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا

آرڈرن نے کہا اس حادثے کے باعث نیوزی لینڈ صدمے میں ہے، ہم نے فوری

طور پر آٹومیٹک گنز اور رائفلز پر پابندی عائد کی،جیسنڈا آرڈن نے سانحہ میں

پاکستان کے نعیم رشید کی جرات و بہادری کی تعریف کی اور کہا نیوزی لینڈ

مسلمانوں کی آزادی اور تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا،وزیراعظم عمران

خان نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Leave a Reply