مریم اور بلاول ’’ ابو‘‘بچاؤ مہم چلارہے ہیں،فواد چودھری

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا

ہے کہ مریم اور بلاول ہونہار بچے ہیں اور دونوںابوبچاؤ مہم چلارہے ہیں

،نوازشریف نے 300 اورآصف زرداری نے 500 ارب کھائے،نیب نیب نے بلایا

تو ناراض ہوگئے ہیںمگرکچھ بھی ہو جائے احتساب کاعمل توچلتارہے گا،بلاول کا

بیان بھارتی اخبارات کی ہیڈلائن بنا اوریہی وہ چاہتے تھے،۔وہ گزشتہ روز وزیر

خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر

اطلاعات نے کہا کہ بلاول کایہ حال ہے سوال گندم جواب چنا،بدھ کوچار پانچ سو

لوگوں نے نیب دفتر پرحملہ کیا،اس کا مطلب یہ نہیں ہم نے ان کو پیسے معاف

کردینے ہیں ،احتساب کاعمل توچلتارہے گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ ہماری پالیسی

بڑی واضح ہے،بھارت کے طیاروں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

بعدازاں ایک تقریب میں وزیراطلاعات نے جہلم میں35ایکڑ رقبے پرپودے

لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ35ایکڑ زمین کو قابضین سے واگزار کرایا گیا

ہے،انہوں نے کہا کہ جہلم میں اس رقبے پر سایہ دار درخت لگا رہے ہیں تا کہ

پرندے آئیں،ماضی میں جنگلات کو بھی کرپشن کی نذر کر دیا گیا،ماضی کے

حکمرانوں نے کرپشن کی فصل کو پانی دیا جو خار دار درخت بن گئے،بھارت

میں سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو بری کرنا قابل مذمت ہے،دہشت گردوں

کی رہائی بھارتی نظام انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے،بھارت میں ماضی میں

دہشتگردوں کو بری کیا جاتا رہا ہے،بھارتی حکومت ہندو انتہا پسندی کو فروغ دے

رہی ہے۔

Leave a Reply