کرائسٹ چرچ شہدا کی شناخت مکمل،7پاکستانیوں کی میتیں ورثاء کے سپرد

Spread the love

ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کی مساجد پر گزشتہ جمعے ہونے والے

دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے تمام 50 افراد کی شناخت کرلی گئی۔نیوزی

لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک کے مطابق کرائسٹ چرچ سانحے میں

شہید ہونے والے 9 پاکستانیوں میں سے 7 کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں

ہیں۔مسجد پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں شہید ہونے والے نعیم راشد اور

ان کے بیٹے طلحہ راشد کی میتیں بھی آج ورثاء کے سپرد کردی جائیں گی۔مساجد

حملے میں شہید کراچی کے سید اریب احمد کی نماز جنازہ کرائسٹ چرچ میں ادا

کر دی گئی جبکہ ان کی میت آئندہ ہفتے پاکستان لائی جائے گی۔مساجد میں فائرنگ

سے شہید 9 میں سے 8 پاکستانی شہداء کی تدفین نیوزی لینڈ میں ہی ہوگی۔دوسری

جانب کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا شکار النور مسجد کی بحالی کا کام تیزی

سے جاری ہے،جبکہ نیوزی لینڈ حکام کے مطابق مسجد کی بحالی کا کام مکمل نہ

ہوسکا تو نماز جمعہ سڑک پر ادا کی جائے گی۔ادھر پولیس اور قانون نافذ کرنے

والے اداروں نے النور مسجد سے حملے کے تمام ممکنہ شواہد اور ثبوت حاصل

کرلیے ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply