تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں نے وفاقی کابینہ میں مزید حصہ مانگ لیا

Spread the love

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی کابینہ میں توسیع کے معاملے پر مشاورت حتمی

مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ اتحادیوں نے بھی حکومت سے کابینہ میں مزید

حصہ مانگ لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق، متحدہ قومی

موومنٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے حکومت سے مزید ایک، ایک وزارت کا

مطالبہ کر دیا ہے۔ ق لیگ نے وزارت کیلئے چودھری سالک کا نام ڈراپ کر کے

مونس الہی کا نام فائنل کر لیا ہے، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت نے پارٹی

فیصلے سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے، ق لیگ نے مونس الٰہی کے لیے وزارت

صنعت کی خواہش ظاہر کر دی ہے جبکہ ایم کیو ایم نے بھی وفاقی حکومت سے

مزید ایک وزارت مانگ لی ہے، وزارت کے لیے امین الحق کا نام تجویز کیا

ہے،ادھر بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی حکومت سے مزید ایک وزارت کا

مطالبہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کی ایک بار

پھر کابینہ میں شمولیت متوقع ہے جو مقدمات میں ان کی کلیئرنس سے مشروط

ہے،اعظم سواتی کے لئے وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کا قلمدان تاحال خالی رکھا

گیا ہے، کابینہ میں توسیع کے وقت کا تعین وزیراعظم عمران خود کریں گے۔



Leave a Reply