چیف جسٹس نے بریگیڈیئر( ر) اسد منیر کی خود کشی کانوٹس لے لیا

Spread the love

چیف جسٹس آف پاکستان نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی مبینہ خود کشی کا

نوٹس لے لیا۔جیونیوز کے مطابق چیف جسٹس نے سابق ممبر سی ڈی اے

بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی خودکشی کے حوالے سے انہیں لکھے گئے ایک مبینہ

خط پر نوٹس لیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے چیئرمین نیب سے اسد منیر کے

خلاف تحقیقات کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ بریگیڈیئر (ر) اسد قریشی کی لاش 15

مارچ کو اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع ان کے فلیٹ سے ملی تھی۔اسد

منیر کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری تھیں اور ان پر اختیارات کے ناجائز

استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply