جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے فوجی مسلسل خود کشیاں کر رہے ہیں

Spread the love

لاہور(تجزیانی رپورٹ صرف اردو ڈاٹ کام)بھارتی رپورٹ کے مطابق سال2011 سے 2018 کے دوران 892 بھارتی فوجیوں کی موت خود کشی سے ہوئی جب کہ ائر فورس کے 148 افسران اور جوانوں نے بھی اپنی جان لی جب کہ بھارتی نیوی میں سب سے کم 36 جوانوں نے خود کشی کی۔ سال 2017 سے اب تک 420 بھارتی اہلکار خود کشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارتی وزارت دفاع کے سروے کے مطابق ہر تیسرے دن ایک بھارتی فوجی اپنی جان لے لیتا ہے۔ اوسطاً بھارت کی زمینی فوج کے 88، فضائیہ کے 18.5 اور بحریہ کے 5.4 فیصد فوجی خود کو ہلاک کرتے ہیں۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق خودکشی کی وجہ لمبے وقت تک اور لگا تار تعیناتی جیسی پیشہ ورانہ پریشانیاں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جوانوں کو گھریلو مسائل اور شادی شدہ زندگی کی وجہ سے بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔



Please follow and like us:

Leave a Reply