مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنے تین ساتھیوں کو گولی مار کر خودکشی کر لی

Spread the love

ساتھیوں کو گولی مارنے کے بعد خود کو بھی گولی ماری اس کی حالت نازک ہے

اوھم پور کے بٹل بالایاں علاقہ میں سی آر پی ایف کیمپ میں جھگڑا ہوا ہے

اودھم پور (کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنے تین ساتھیوں کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی ماری اس کی حالت نازک ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بے گناہوں کا خون بہانے والے بھارتی فوجی ذہنی مریض بن گئے اور اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کو نشانہ بنانے لگ گئے۔ اودھم پور کے بٹل بالایاں علاقہ میںسینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 187 کیمپ میں یہ واقع رونما ہوا کانسٹیبل اجیت کمار نے اپنی سروس رائفل سے اپنے تین ساتھیوں راجستھان سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کانسٹیبل پوکرمال آر، دہلی کے یوگیندر شرما اور ہریانہ کے امید سنگھ پر گولی چلا دی۔

کانسٹیبل اجیت کمار نے بعد میں خو د کو بھی گولی ماری لی ۔چاروں جوانوں کو اسپتال لیجایا گیا جہاں کانسٹیبل اجیت کمار کی حالت نازک ہے۔سی آر پی ایف افسر کے مطابق جوانوں کے درمیان کسی مسلے پر پہلے بحث ہوئی اور اس کے بعد اجیت کمار نے انہیں گولی مار دی۔ایس ایچ او وجے سنگھ چوہدری کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل اجیت سنگ نے ادھم پور کے علاقے بتل میں سی آر پی ایف کے کیمپ میں 3 افراد کو قتل کیا۔ مقبوضہ کشمیر کے آئی جی پی ایم کے سنہا کا کہنا تھا کہ اہلکار نے خود پر بھی فائر کیا لیکن وہ بچ گیا اور اسے ادھم پور کے فوجی ہسپتال میں تشویش ناک حالت میں منتقل کردیا گیا۔۔ لاشوں کو قبضہ میں لیکر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں ملزم اجیت فی الحال اسپتال میں زیر علاج ہے۔مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں میں خود کشی کا رجحان بھی اپنے عروج پر ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply