لاہور‘ فیکٹری میں گیس لیکیج کے باعث 2 مزدور جاں بحق، 8 بے ہوش،مالک گرفتار

Spread the love

گیس لیکج کا واقعہ لاہور کے علاقے شفیق آباد میں بند روڈ پر فیکٹری میں پیش آیا،بے ہوش مزدوروں کو میو اسپتال منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے شفیق آباد میں فیکٹری میں گیس لیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے 2

مزدور جاں بحق اور 8دیگر مزدور بے ہوش ہوگئے ۔ فیکٹری مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔گیس لیکج کا واقعہ

لاہور کے علاقے شفیق آباد میں بند روڈ پر فیکٹری میں پیش آیا جہاں دم گھٹنے کی وجہ سے 2 مزدور جاں

بحق اور 8 بے ہوش ہو گئے۔ بے ہوش مزدوروں کو میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جاں بحق ہونے والوں میں

پاک پتن کا رہائشی 25سالہ عمران اور مظفر گڑھ کا رہائشی 28 سالہ صفدر بھی شامل ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply