شکارپور‘ پولیس کی بڑی کارروائی، 5 دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد سمیت اسلحہ برآمد

Spread the love

2 دہشتگردوں عبدالشکور اور عبد الحکیم بنگلانی کو جاگن کے علاقے سے گرفتار کرلیا
ملزمان سے 2 تیار شدہ پریشر ککر بم، 35 ہینڈ گرنیڈ، 20 کلو بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے
دہشت گردوں کی نشاندہی پر انکے مزید 3ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا
گرفتار دہشتگردوں نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے افغانستان سے پیسوں کی فنڈنگ ہونے کا اعتراف کیا ہے،پولیس

شکارپور(صباح نیوز)شکارپور پولیس نے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دھماکہ خیز مواد سمیت اسلحہ

برآمد کر لیا، گرفتار دہشتگردوں نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔شکارپور میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی

کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آئی، 2 دہشتگردوں عبدالشکور اور عبد الحکیم بنگلانی کو جاگن کے علاقے

سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے 2 تیار شدہ پریشر ککر بم، 35 ہینڈ گرنیڈ، 20 کلو بارود اور اسلحہ برآمد ہوا

ہے۔ دہشتگردوں کی نشاندہی پر انکے مزید 3 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار

دہشتگردوں نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے افغانستان سے پیسوں کی فنڈنگ ہونے کا اعتراف کیا ہے،

ملزمان کا کہنا تھا ہمارے نیٹ ورک میں 10 سے زیادہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں۔ سربراہ کے ہلاک ہونے سے

نیٹ ورک متاثر ہوا ہے، ہمیں تخریب کاری کے بدلے پیسے ملتے تھے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply