23مارچ کی قومی تقریب کی تفصیلات جاری، صدرمملکت میزبان ہونگے

Spread the love


اسلام آباد(صباح نیوز)صدرڈاکٹرعارف علوی کی طرف سے یوم پاکستان2019

کی قومی تقریب میں مہانوں کو مدعوکیا گیا ہے 23مارچ کی قومی تقریب کی

تفصیلات جاری کردی گئیں مہمانوں کو کارڈزپہنچ گئے۔ صدرمملکت 23مارچ

یوم پاکستان2019 کی تقریب کے میزبان ہیں ۔صدر پاکستان کی طرف سے

مہمانوں کو اس قومی تقریب میں مدعوکیا گیا ہے ۔ یوم پاکستان2019 کی قومی

تقریب حسب معمول شکرپڑیاںپریڈگراؤنڈ نزدزیروپوائنٹ پر ہوگی۔پروگرام کی

تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ 8بجے صبح تک مدعوئین نشستوں پر براجمان ہو

نگے۔ مہمان خصوصی کو قومی تقریب میں فوجی دستے سلام پیش کریں گے۔

فضائی مارچ پاسٹ ہوگا اس بار بھی غیرمعمولی فضائی مارچ پاسٹ کی تیاری کی

جارہی ہے جے ایف تھنڈرزبھی شامل ہونگے ۔ثقافتی طائفے شریک ہونگے۔یوم

پاکستان کی قومی تقریب 9بجے شروع ہوگی۔مہمان خصوصی کے

صدروزیراعظم ہمراہ ہونگے ۔یوم پاکستان کو،، پاکستان زندہ باد سے منسوب کیا

گیا ہے ۔صدرڈاکٹرعارف علوی میزبان ہیں



Please follow and like us:

Leave a Reply