عائشہ گلالئی نے شیخ رشید کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو ڈاٹ کام) وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے

الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی گئی ہے جس میں درخواست گزار نے

موقف اختیار کیا ہے کہ شیخ رشید کے ویڈیو پیغام سے پاکستانی عوام کو اقلیتوں

کے خلاف اشتعال دلائے جانے کا خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی

آئی(گ)کی سربراہ عائشہ گلالئی نے وزیرریلوے شیخ رشید کے وڈیو بیان پر ان

کی نا اہلی کے لیے درخواست دائرکردی۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ

شیخ رشید نے اپنے ویڈیوبیان میں آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی ہے، اپنے

بیان میں کہا کہ مندروں میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی، شیخ رشید کے ویڈیو بیان نے

امن عامہ میں خلل ڈالا ہے۔درخواست گزارکے مطابق شیخ رشید کے ویڈیو پیغام

سے پاکستانی عوام کو اقلیتوں کے خلاف اشتعال دلائے جانے کا خطرہ ہے، ایسا

بیان دے کربطورممبر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیراپنے عہدے کے حلف کی

خلاف ورزی کی ہے جس پرانہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نا اہل کیا جائے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply