وزیر اعظم کی پنجاب کے بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم خان نے پنجاب میں بیورو کریسی میں بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے

جس کے بعد پنجاب حکومت نے پنجاب پولیس کے 20افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے ،

فہرستیں بھی تیار کرلی گئیں ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ناراضگی کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں ہدایت جاری کی ہے کہ عثمان بزدار گورننس میں بہتری اور کرپشن کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔وزیراعظم نے انھیں ہدایت کی ہے کہ بہتری کے لیے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کی ضرورت ہے تو کی جائے،

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے بیوروکریسی میں سے بھی بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے 20 افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔

Leave a Reply