تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع، 330میگا واٹ نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل

Spread the love

تھرپارکر(صرف اردو ڈاٹ کام ) تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی،330میگا واٹ پاور پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی جاری ،نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے موقع پر تھر کول اتھارٹی کے ملازمین نے ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکبادیں دیںاور جشن منایا۔

ترجمان اینگرو کول مائنز کمپنی کے مطابق تھر کے کوئلے سے بجلی بنانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور کوئلے سے بجلی بنانے کا ٹارگٹ ہدف سے تین ماہ قبل حاصل کرلیا۔ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر 330 میگا واٹ بجلی بنا کر نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل کردی ہے،

بجلی کی پیداوار کو مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔ترجمان اینگرو کول مائنز کمپنی نے کہا کہ تھر کے 21 ہزار مربع کلو میٹر رقبے میں سے 9300اسکوائر کلو میٹر اراضی میں کوئلہ موجود ہے، تھر میں پائے جانے والے 175ارب ٹن کوئلے کے ذخائر دنیا کا چوتھا بڑا ذخیرہ ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صرف بلاک ٹو میں کوئلے کی مقدار 2 ارب ٹن ہے۔دوسری جانب وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بھی پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply