وزیراعظم 30مارچ کو گھوٹکی میں جلسہ سے خطاب کریں گے

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ سندھ میں ایک اور بڑاجلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، وزیراعظم کا دورہ کراچی اور بالائی سندھ میں جلسے کا شیڈول تیارکرلیا گیا،

عمران خان 30مارچ کو دوپہر دو بجے گھوٹکی میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 29 مارچ کو کراچی کا دورہ کریں گیاوررات شہر قائد میں قیام کریں گے۔

وز یر اعظم دورہ کراچی کے دوران پارٹی امور، کراچی پیکیج اور شہری مسائل سمیت دیگر امور کا جائزہ لیں گے۔وزیر اعظم عمران خان 30مارچ کو کراچی سے گھوٹکی کے لیے روانہ ہوں گے جہاں انکا بھرپور استقبال کیا جائیگا۔

وزیراعظم عمران خان 30مارچ کو دوپہر دو بجے گھوٹکی میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کو مہر برادران نے دورہ گھوٹکی کی دعوت دی تھی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی گھوٹکی میں سندھ کی بڑی سیاسی شخصیات سے ملاقات بھی طے ہے ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply