ہمارے صبر کے بندھ ٹوٹ گئے تو پاکستان کیلئے بڑی مشکل ہو گی،بھارتی وزیر دفاع

Spread the love

نئی دہلی(صرف اردو ڈاٹ کام) بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے راجوری

میں لائن آف کنٹرول پر فوجی کی ہلاکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ

پاکستان ہندوستان کے صبر کا امتحان نہ لے اور اگر ہمارے صبر کے بندھ ٹوٹ

گئے تو پاکستان کے لئے بڑی مشکل پیدا ہو سکتی ہے بھارتی کی خبررساں

ادارے کے مطابق بھارتی فوجی اہلکار کی ہلاکت اور دیگر تین زخمیوں کے

حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان

بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپناجنگی جنون واضح

کرتا ہے، انہوںنے پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے صبر کا

امتحان نہ لیں اور اگر بھارت کے صبر کا بندھ ٹوٹ گیا تو پاکستان کو مشکلات ہو ںگی ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply