بھارت کی سی آر پی فورسزپرمائو نوازوں کا حملہ ، ایک ہلاک ،5زخمی

Spread the love

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں آئی ای ڈی دھماکے

میںبھارت کی ریزرو فورس (سی آر پی ایف)کا ایک جوان ہلا ک اور 5 زخمی

ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتی واڑا کے

علاقے ارون پور میں ریزو فورس کی 231 ویں بٹالین اور ریاستی پولیس کا یونٹ

گشت کر رہے تھے اسی دوران ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ دھماکے کیساتھ ہی

مائو نوازوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ واقعہ شام ساڑھے 4 بجے پیش آیا

جس میں ایک جوان ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جنہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے

چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور منتقل کردیا گیا ۔بھارتی خبر ایجنسی اے

این آئی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باسٹر میں ایک کارروائی کے دو ران 4

ما ئو نوازوں کو گرفتار کرلیا۔خیال رہے 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں

بھارت کی ریزو فورس پر ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 40

سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ بھارت کی جانب سے اس حملے کا الزام حسب

معمول پاکستان پر عائد کیا گیا اور 26 فروری کو پاکستان کی حدود میں طیاروں

کے ذریعے دخل اندازی کی گئی جس کو نہ صرف پاک فضائیہ نے ناکام بنادیا

بلکہ 27 فروری کو بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور ان کے 2 طیارے تباہ کرکے

ایک پائلٹ بھی گرفتار کرلیا تھا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply