پیپلز پارٹی پنجاب خواتین ونگ کی لال حویلی کے گھیراؤ کی دھمکی

Spread the love

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب خواتین ونگ کی جنرل

سیکرٹری نرگس فیض ملک نے شیخ رشید کو 23مارچ تک کی مہلت دیتے ہوئے

دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر دوبارہ تنقید کی تو لال

حویلی کا گھیراؤ کیا جائے گا،انہوں نے نواز شریف اور پرویز مشرف کے

سہارے کے بعد عمران خان کا سہارا لیا ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں ی نرگس فیض

ملک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے غریب لوگوں کے گھر گرا کر سب سے

پہلے اپنے وزیرا علی پنجاب کو گھر دیا ہے۔موجودہ وفاقی کابینہ میں اکثریت نیب

زدہ ہے جب سے وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں تو وہ پاک صاف بن گئے ہیں

؟۔ریاست مدینہ میں اس طرح کا احتساب نہیں ہوتا تھا کہ وزیر اعظم اپنی بہن کو

کلین چٹ دے دیں اور دوسروں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے نیب کا

استعمال کیا جائے۔ پیپلز پارٹی پنجاب خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری نے نیشنل

پریس کلب کے سامنے وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔جس

میں پیپلز پارٹی کی اسلام آباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی متعدد خواتین

نے شر کت کی۔خواتین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت

اور شیخ رشید کے خلاف نعرے درج تھے۔نرگس فیض ملک نے کہا کہ وفاقی

وزیر ریلوے نے نواز شریف اورپرویز مشرف کے سہارے کے بعد اب عمران

خان کا سہارا لیا ہے۔اگر انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف زبان بند نہ کی

تو لال حویلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ شیخ رشید چلا ہوا کارتوس ہے اس نے

سیاست کو گالی بنا دیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک کے لئے جتنی قربانیاں

دی ہیں اتنی ملک کے لئے کسی اور نے نہیں دی۔پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ

کرنے والوں نے غریبوں کے گھر گرا دیئے لیکن سب سے پہلے اپنے وزیر اعلی

پنجاب کو گھر دیا ہے۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔

Leave a Reply