وزارت خارجہ کا قومی ہیروایم ایم عالم کوچھٹی برسی پرخراج عقیدت

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو ڈاٹ کام ) ترجمان وزارت خارجہ نے قومی ہیروایم ایم عالم

کوچھٹی برسی پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ایم ایم عالم کی

چھٹی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے،پاک فضائیہ کی تاریخ میں انکی

پیشہ ورانہ مہارت کا کوئی ثانی نہیں، ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں ایک

منٹ میں دشمن کے 5 طیارے گرائے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ

ٹویٹرپر ڈاکٹرمحمد فیصل نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم اپنے ہیرو ایم ایم عالم کی

چھٹی برسی آج منا رہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایم ایم عالم نے 1965

کی جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے 5 طیارے گرائے، ایم ایم عالم اپنا سیبر86

جیٹ طیارہ اڑا رہے تھے۔ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ ایم ایم عالم کی صلاحیت

ائیرفورس کی تاریخ میں بے مثال ہے۔پاک بھارت 1965 کی جنگ کے ہیرو اور

پاکستان ائیر فورس کے قابل فخر پائلٹ ایم ایم عالم کی آج چھٹی برسی منائی گئی ۔



Please follow and like us:

Leave a Reply