نوازشریف کی درخواست ضمانت پر آج سماعت

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ میںسابق وزیراعظم ،قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سما عت آج ہو گئی جبکہ اس موقع پر احاطہ

عدالت میں بغیر انٹری پاس کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس

آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا،بینچ

میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں،عدالت عظمیٰ کی

طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر احاطہ عدالت میں داخلے کیلئے

صرف متعلقہ افراد ہی داخل ہوسکیں گے۔ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ کی

طرف سے جاری خصوصی پاس کے اہل شخص کو ہی احاطہ عدالت میں داخل

ہونے دیا جائیگا۔اس کے علاوہ عام کارکن یا شہری کو بغیر سکیورٹی پاس عدالت

میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔ صرف مقدمات کی سماعت کیلئے آنیوالے وکلاء

اور سائلین کو کمرئہ عدالت نمبر 1 میں جانے کی اجازت ہو گی۔ بغیر پاس کوئی

بھی کمرہ عدالت میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ تاہم روزانہ کی بنیاد پر مقدمات کی

کوریج کرنیوالے میڈیا نمائندگان کا داخلہ پاس کے بغیر ہو گا۔ یاد رہے سابق

وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف

سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی

طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply