سانحہ کرائسٹ چرچ ،کیوی فٹسل ٹیم کے گول کیپر بھی شہداء میں شامل

Spread the love

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک )نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر

عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعہ کے شہداء میں شامل ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی فٹبال

ایسوسی ایشن نے بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں عطا الیان کی شہادت کی تصدیق

کرتے ہوئے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔عطا الیان نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل

ٹیم کے گول کیپر تھے جنہوں نے 19 انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے جبکہ وہ ساتھ

ہی مقامی سکول کی فٹسل ٹیم کے کوچ اور مین لینڈ کلب سے بھی منسلک تھے۔

شہید فٹبالر 2014 میں نیوزی لینڈ کی فٹسل ٹیم کے سال کے بہترین کھلاڑی قرار

پائے تھے ،انکا آبائی تعلق فلسطین سے تھا تاہم والدین کی ہجرت کے باعث ان کی

پیدائش کویت کی تھی اور ان دنوں وہ سافٹ ایئر کمپنی بھی چلا ر ہے تھے جبکہ

پسماندگان میں اہلیہ اور ایک ننھی بیٹی شامل ہیں۔شہید فٹبالر کے ساتھیوں نے

کرائسٹ چرچ دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے جائے

وقوعہ پر پھول رکھ کر اپنے ساتھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ عطا الیان کے

ساتھی فٹبالر اس موقع پر انہیں یاد کرکے ضبط نہ کرسکے اور زاروقطار روتے

رہے۔ مین لینڈ فٹبال فیڈریشن نے عطا الیان سمیت کلب سے جڑے 3 فٹبالرز کی

شہادت کی تصدیق کی ہے جن میں 24 سالہ طارق عمر اور 14 سالہ سید میلین

شامل ہیں۔ خیال رہے فٹسل کا شمار انڈور گیمز میں کیا جاتا ہے جو فٹبال کی طرز

کا کھیل ہے جس میں ہر ٹیم میں 5 کھلاڑی شامل ہوتے ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply