نیوزی لینڈ مساجدپرحملہ کرنیوالے دہشتگرد کو جیل مین اپنوں ہی سے خطرہ

Spread the love

کرائسٹ چرچ(صرف اردو ڈاٹ کام)نیوزی لینڈ میں مساجد میں دہشتگردی کے بعد

پکڑے جانیوالے ملزم بینٹن ٹیرنٹ کو جیل میں قید کے دوران نشا نہ بنائے جانے

کا خطرہ ہے۔واضح رہے 28سالہ برینٹن ٹیرینٹ کو خبردار کیا جاچکا ہے کہ

مساجد پر ہولناک دہشتگردی کے بعد وہ گینگ اراکین کے نشانے پر ہے۔بین

الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں ایک گینگ سے تعلق

رکھنے والے شخص نے دھمکی آمیز ا نداز میں نیوزی لینڈ ہیرالڈ سے بات کرتے

ہوئے کہا ہمارے دوست جیل کے اندر بھی موجود ہیں، انہوں نے واضح لفظوں

میں دھمکی نہیں دی لیکن ان کے انداز سے دھمکانہ صاف ظاہر تھا۔دوسری جانب

ماہرین نے بھی اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملزم برینٹن

ٹیرنٹ جیل میں سب سے زیادہ نشانے پر ہے۔اس سلسلے میں جیل میں خدمات

انجام دینے والے کینٹربری یونیورسٹی کے کرمنا لو جسٹ گیرگ نیوبولڈ کا کہنا

تھا ان دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، میں انہیں انتہائی سنجیدہ نوعیت کا

سمجھتا ہوں اور کہوں گا ملزم انتہائی خطر ے میں ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply