پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کاموٹروے پر لینڈنگ کا کامیاب مظاہرہ

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو ڈاٹ کام)لڑاکا طیاروں نے موٹروے اور ہائی وے کے

مختلف مقامات پر لینڈنگ و ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا، لینڈنگ کے بعد

طیاروں کو موٹروے پر ہی ایندھن فراہم کیا گیا اور ہتھیاروں سے لیس کیا گیا، اس

مشق کا مقصد ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی

صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔ پیر کو پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے روڈ رن

وے پر لینڈنگ کا مظاہرہ کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق لڑاکا طیاروں نے

موٹروے اور ہائی وے کے مختلف مقامات پر لینڈنگ و ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ

کیا، لینڈنگ کے بعد طیاروں کو موٹروے پر ہی ایندھن فراہم کیا گیا اور ہتھیاروں

سے لیس کیا گیا، اس مشق کا مقصد ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کے تسلسل کو

برقرار رکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر

مواصلات، سینئر ملٹری افسران اور اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے، جنہوں نے مشقوں کو دیکھا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply