ہالینڈ ،دہشت گرد کی ’’ ٹرام ‘‘پر فائرنگ ،3 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

Spread the love

ایمسٹرڈم(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالینڈکے شہر اتریخت میں نامعلوم دہشت گردنے ٹرام

پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو

گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نامعلوم دہشت گردنے ٹرام

پر فائرنگ کی جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد حکام نے

ٹرام سٹیشن کے قریب علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق

فائرنگ کا واقعہ 10بجکر 45 منٹ پر پیش آیا جس کے بعد انسداد دہشت گردی

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایک عمارت کو حصارمیں لے لیا ۔پولیس نے

ہیلی کاپٹرز کی مدد سے جائے وقوعہ کا جائزہ بھی لیا ۔پولیس ترجمان نے فائرنگ

کے واقعہ میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی

جانب سے فائرنگ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے

ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والا دہشت گردفرار

ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اتریخت پولیس نے سوشل میڈیا پر ٹرام فائرنگ کے مشتبہ حملہ آور کی تصویر

جاری کر دی۔

Please follow and like us:

Leave a Reply