پی ایس ایل کامیاب: عباسی شہید ہسپتال کے ڈاکٹر چلچلا اُٹھے

Spread the love

کراچی:تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج۔او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا
ایم ایس آفس کے سامنے احتجاج ۔ مئیر کراچی کے خلاف بھی نعرے بازی۔مریضوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا

کراچی(ہیلتھ رپورٹر)تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرزنے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا۔

جس کے نتیجے میں مریضوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق عباسی شہید اسپتال کے

ڈاکٹروں کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔ جس پر پیر کے روز شدید احتجاج کیا گیا۔ اوپی ڈیز کا بائیکاٹ

کرکے ڈاکٹرز ایم ایس آفس کے سامنے جمع ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ  سمیت مئیر کراچی کے خلاف بھی نعرے

بازی کی گئی۔اوپی ڈی اورانتظامی بلاک میں آنے والے افرادپریشان  ہوگئے۔علاج نہ ہونے کی وجہ سے

مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply