اسلامیہ کالج سرینگر کے طلبا کا بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ

Spread the love
اسلامیہ کالج سرینگر کے طالبعلم میر واعظ عمر فاروق پر جھوٹے مقدمے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں

بھارت کی ناانصافیوں اور بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے

سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں اسلامیہ کالج سرینگرکے طلبا نے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے

این آئی اے کی طرف سے حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو ایک جھوٹے مقدمے میں پوچھ

گچھ کیلئے نئی دلی طلب کرنے ، جماعت اسلامی پر پابندی ،مذہبی رہنمائوں کی گرفتاری اور بھارتی جبر وا

ستبداد کی دیگر کارروائیوں کیخلاف ایک زبردست احتجاجی ریلی نکالی ۔ ریلی میں شریک طلبا نے کشمیریوں

کے ساتھ بھارت کی ناانصافیوں اور قابض بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے ۔ انہوںنے عالمی

برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے کردار ادا کرے۔ طلبا نے مذہبی اور فلاحی تنظیم

جماعت اسلامی پر پابندی کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت قرارد یا۔

احتجاجی ریلی کے بعد طلبا پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

Leave a Reply