کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملہ میں مزید تین پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق

Spread the love

تینوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے، واقعہ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی کل تعداد 9 ہو گئی

جن مزید تین پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے ان میں ذیشان رزاق، ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی شامل ہیں

پاکستانی شہداء کی تدفین اور میتوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

اسلام آباد (مانیٹرنگ صباح نیوز) کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملہ میں مزید تین پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کر

دی گئی ہے۔ تینوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ جبکہ واقعہ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی کل تعداد 9

ہو گئی ہے جن میں سے پانچ کا تعلق کراچی سے ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی شہداء کی تدفین اور

میتوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق

جن مزید تین پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے ان میں ذیشان رزاق، ان کے والد غلام حسین اور والدہ

کرم بی بی شامل ہیں۔ شہید افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔ مزید تین پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کے بعد

شہداء کی تعداد 9 ہوگئی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم شہداء کے اہلخانہ سے رابطہ میں ہیں ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply