کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 5.0 شدت کا زلزلہ

Spread the love

مستونگ، بولان اور سبی میں بھی لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے رہے

زلزلے کا مرکز سبی سے تینتالیس کلومیٹر دور شمال مغرب۔ زیرزمین گہرائی 16 کلومیٹر تھی۔کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

کوئٹہ(اپنے نمائندے سے)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ،مستونگ، بولان اور سبی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے رہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سبی سے تینتالیس کلومیٹر دور شمال مغرب تھا جبکہ اس کی زیرزمین گہرائی سولہ کلومیٹر تھی۔فوری طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلار نہیں ملی ہے

Please follow and like us:

Leave a Reply