ن لیگی کارکن کوٹ لکھپت جیل کے باہر جمع، نواز شریف کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

Spread the love

نواز شریف کی خراب صحت کے بارے میں ن لیگی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اس پر گذشتہ روزنی لیگی رہنما احسن اقبال اور دیگر نے کہا تھا کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہو گیا تو وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پر ایف آئی آر درج کرائیں گے۔ کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود کارکن نواز شریف کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں گذشتہ روز پنجاب حکومت کے ترجمان نے وضاحت کی تھی کہ نواز شریف کو ہر طرح کی سہولت دی جار رہی ہے اور ان کے ڈاکٹر نے ملاقات کے دن اپنے ڈاکٹر کے ساتھ صرف 20 سیکنڈ کی گفتگو کی تھی، اور ڈاکٹر عدنان کی رضا مندی کے ساتھ آج 12 جنوری کو نواز شریف سے ملاقات کا وقت دیا تھا ۔

Please follow and like us:

Leave a Reply