112

کرتارپور راہداری,مذاکرات آج ہوں گے،بھارت کا پاکستانی صحافیوں کو ویزہ دینے سے انکار

Spread the love

دفتر خارجہ ترجمان کی سربراہی میں اٹاری جانیوالاپاکستانی وفد صبح ساڑھے 8 بجے واہگہ بارڈر پر صحافیوں کو بریفنگ دیگا
امید ہے کرتار پور راہداری مذاکرات دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کیلئے تبدیلی لائیں گے،ڈاکٹر فیصل کا ٹویٹر پیغام

لاہور/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،صباح نیوز،آئی این پی)کرتارپور راہداری پر

پہلے باضابطہ مذاکرات آج واہگہ اٹاری سرحد پر ہوں گے،ترجمان دفتر خارجہ

ڈاکٹرمحمد فیصل کی سربراہی میں پاکستانی وفد اٹاری جائیگا۔ پاکستانی وفد

روانگی سے قبل ساڑھے 8 بجے صبح واہگہ بارڈر پر صحافیوں کو بریفنگ دے

گا جبکہ پاک بھارت مذاکرات صبح 9 سے شام پانچ بجے تک جاری رہیں گے۔بعد

ازاں28مارچ کو بھارتی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔دوسری طرفبھارت نے کرتا

رپور راہداری کے معاملے پر اہم اجلاس کی کوریج کیلئے پاکستانی صحافیوں کو

ویزے دینے سے انکار کر دیا ۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک

ٹویٹ میں کہا کہ بھارت نے مذاکرات کی کوریج کیلئے صحافیوں کو ویزے دینے

سے انکار کر دیا جبکہ پاکستان نے کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب

کیلئے 30بھارتی صحافیوں کو ویزے دیئے تھے۔ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ

بھارتی صحافیوں کی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات بھی کرائی گئی

جبکہ بھارتی صحافیوں کے اعزاز میں وزیر خارجہ شاہ محمود نے عشائیہ بھی

دیا، امید ہے کرتار پور راہداری مذاکرات دونوں ممالک کے عوام کی بہتری

کیلئے تبدیلی لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں