وزیراعظم ، وزیراعلیٰ ، گورنر پنجاب کی سکیورٹی پر ماموراہلکار نشے کے عادی نکلے

Spread the love

وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کی سکیورٹی پر مامور فلائنگ سکواڈ کے بیشتر اہلکاروں کے نشے کا عادی ہونے کے انکشاف کے بعد آئی جی پولیس پنجاب نے ان اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع کر دی ، اس سلسلے میں جاری رپورٹ کے مطابق مذکورہ تینوں وی وی آئی پی شخصیات کی سکیورٹی پرمامور اہلکاروں کے نشئی ہونے کی وجہ سے ان شخصیات کی سکیورٹی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ رپورٹ میں اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے کہ فلائنگ سکواڈ کے پولیس اہلکار چرس اور ہیرئوئین پینے کے عادی ہیں اور انہیں نشے کی لت قربان لائن میں تعیناتی کے دوران پڑی جنہیں فوری طور پر سکیورٹی کی ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply