123

بھوک کے نڈھال بھارت دنیا میں اسلحے کا دوسرا بڑا خریدار بن گیا

Spread the love

فروخت ہونے والے اسلحہ کا کل 9.5فیصد بھارت خریدتا ہے
بھارت 58 فیصد اسلحہ روس، 15 فیصداسرائیل اور 12 فیصد امریکہ سے خریدتا ہے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک، تجزیہ نگار) جنگی جنون اور خطہ میں حکمرانی کے خواب میں مبتلا بھارت دنیا

میں اسلحہ کا دوسرا بڑا خریدار بن گیا۔ فروخت ہونے والے اسلحہ کا کل 9.5فیصد بھارت خریدتا ہے۔ بھارت

58 فیصد اسلحہ روس اور 15 فیصداسرائیل اور 12 فیصد امریکہ سے خریدتا ہے۔ گلوبل تھنک ٹینک سٹاک

ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیو ٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نومبر میں 59

ارب کی لاگت سے رافیل طیارے بھی خریدے گا۔ جبکہ بھارت روس سے 40 ارب مالیت کا ایس 400، میزائل

سسٹم خریدے گا واضح رہے کہ گذشتہ دنوں امریکہ نے ترکی کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ روس سے ایس

400 میزائل خریدے گا تو اس کے خلاف پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں واشنگٹن سے جاری بیان میں کہا گیا

تھا کہ ترکی کے ایس 400 میزائل کی خریداری سے عالمی امن اور سلامتی کو خطرہ درپیش ہو سکتا ہے اور

یہ بھی خطرہ ہے کہ اس سے انتہا پسند فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔


بھارت کے متعلق موجودہ رپورٹ کے بارے میں امریکہ کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جس کا

مطلب ہے کہ امریکہ صرف مسلم ممالک پر دباو ڈالنے کے لیے ہی اقدامات کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ مسلم

ممالک کو کمزور کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں