121

پاک چین دوستی دونوں ممالک کے مابین لازوال جذبوں اور گہری محبتوں کی امین ہے، وی سی او پی سی چوہدری وسیم اختر

Spread the love

توانائی کے متبادل ذرائع، کثیر الجہت منصوبوں اور اہم شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری پر اتفاق
صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور وائس چیئرپرسن او پی سی چوہدری وسیم اختر کی چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے خصوصی ملاقات

لاہور(کامرس رپورٹر) چینی سرمایہ کاروں کے وفد کی صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور

وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب چوہدری وسیم اختر سے خصوصی ملاقات کی

اور توانائی کے متبادل ذرائع، کثیر الجہت منصوبوں اور دیگر اہم شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری پر اتفاق اور

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا عزم

کا اظہار بھی کیا گیا۔ چائنہ کے عہدیداروں وانگ تانگ لی اور جیانگ لی ڈونگ کے علاوہ دیگر افسران بھی

موجود تھے۔ وائس چیئرپرسن چوہدری وسیم اختر نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی پر

دو ممالک کے مابین لازوال جذبوں اور گہری محبتوں کی امین ہے۔ چین نے ہر مشکل وقت میں نہ صرف

پاکستان کا ساتھ دیا ہے بلکہ ہر فورم پر ہمارے موقف کی ترجمانی بھی کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی بے

باک قیادت اور قائدانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے اس سے پوری دنیا سے سرمایہ کار پاکستان میں

سرمایہ کاری کا آغاز کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے تعاون سے توانائی کے شعبوں میں بھاری

سرمایہ کاری سے پاکستانی افراد کو روز گار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے اور ملک اندھیروں سے نکل کر

خوشحالی کی جانب گامزن ہو جائے گا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے چینی سرمایہ کاروں کو اپنے ہر

ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہا۔ مزید برآں چینی سرمایہ

کاروں نے اوور سیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبود اور ان کی شکایات کے ازالہ کیلئے وائس چیئرپرسن او پی سی

چوہدری وسیم اختر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں