فیفاکےعالمی مقابلے کیلئے ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر48 کردینی چاہیے،صدر گیانی انفانٹینو

Spread the love

فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نےکہا ہے کہ عالمی فٹبال فیڈریشن عالمی مقابلے کیلئے ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر48 کردینی چاہیے ۔ کھیلوں کے بارے میں ایک کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے فیفا صدر نے کہا کہ فٹ بال کی عالمی فیڈریشن کو اگر ممکن ہو تو 2022 میں قطر میں ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کر دینی چاہیے۔انھوں نے مزید کہا تھا کہ فیفا اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ آیاقطر کے بعض ہمسایہ خلیجی ممالک عالمی کپ کے بعض میچوں کی میزبانی کرسکتے ہیں۔ان کا اشارہ اس جانب تھا کہ اگر ٹیموں کی تعداد بڑھائی جاتی ہے تو پھر ہمسایہ ممالک سے بعض میچوں کی میزبانی کے لیے رجوع کیا جائے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply