120

یورپی پارلیمنٹ کاپاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش، عمران خان ،مودی کو خط

Spread the love

پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کاخیر مقدم ،یہ قدم مذاکرات اور امن کا راستہ کھولنے کا باعث بنے گا
مسئلہ کشمیرحل کئے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، یورپی پارلیمنٹ اپناکردار ادا کرنے کو تیار ہے،40ارکان کا دستخط شدہ خط

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک بھارت کشیدگی پر یورپی پارلیمنٹ نے تشویش کا

اظہار کر تے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی پر یورپی پارلیمنٹ نے

تشویش کا اظہار کیا ہے اور پارلیمنٹ کے 40 ارکان نے عمران خان اور مودی

کو خط لکھ دیا۔خط یورپی پارلیمنٹ کے رکن سجاد کریم کی جانب سے لکھا گیا۔

یورپی پارلیمنٹ کے وائس پریز یڈنٹ سمیت 40 ارکان نے خط پر دستخط کئے

ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے خط میں پاکستان اور بھارت کے درمیان

کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر

کشیدگی تشویش ناک ہے، دونوں ملکوں کی قیادت کشیدگی کے خاتمے کے لئے

فوری طور پر مذاکرات کا آغاز کرے، پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی

نندن کی رضا کارانہ رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان کا یہ اقدام مذاکرات

اور امن کا راستہ کھولنے کا باعث بنے گا۔خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کو

شریک کئے بغیر دیر پا امن قائم نہیں ہو سکے گا، یورپی پارلیمنٹ اس ضمن میں

اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں