91

پاکستان کی فضائی حدود تمام ائیرلائنز کیلئے کھول دی گئی

Spread the love

سول ایوی ایشن نے باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ،بھارت کی جانب سے پابندی برقرار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سول ایوی ایشن نے جنوبی ایشیاء کی جانب سے

پاکستان کی فضائی حدود کھول دی ، بھارت کی جانب سے فضائی حدو د پر پابندی

تاحال برقرار ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 26فروری کو بھارتی جارحیت کے

بعد سول ایوی ایشن نے مشرقی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند کردیا تھا ۔ ہفتہ

کے روز سول ایوی ایشن نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنیوالی تمام ائیر

لائنز کو نوٹس جاری کردیا ہے جس کے مطابق جنوبی ایشیا ء کی جانب سے

آنیوالی پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کھول دی گئی ہے تاہم بھارت کی

جانب سے فضائی حدود پر تاحال پابندی برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں