134

بھارت سے ٹماٹروں اور پھلوں سمیت ادویات پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Spread the love

تین ٹرکوں میں13ٹن ٹماٹر،12سو 50کلو انگور، 13ٹن انار اور ادویات کوآزادکشمیر کے راستے اسلام آبادوپنجاب لایا جا رہا تھا


سمگلرز رش کا فائدہ اٹھا کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،ملزموں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ، انسداد سمگلنگ سیل کسٹمز

اسلام آباد(صرف اردوڈاٹ کام) محکمہ کسٹمز کے انسداد سمگلنگ سیل نے

کروڑوں روپے مالیتی بھارتی ٹماٹرسمیت دیگر پھلوں کی پاکستان سمگلنگ کی

کوشش ناکام بنا دی۔کلکٹر کسٹمز سیما رضا کے مطابق ٹماٹر اور دیگرسامان تین

ٹرکوں میںآزادکشمیر کے راستے اسلام آباد اور پنجاب لایا جا رہا تھا۔محکمہ

کسٹمز کے انسداد سمگلنگ سیل نے کارروائی کے دوران 13ٹن ٹماٹر،12سو

50کلوگرام انگور اور 13ٹن انارقبضے میں لے لیا،کسٹمز حکام کے مطابق

سمگلرز رش کا فائدہ اٹھا کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم ان کی گرفتاری

کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ۔ ایک اور کارروائی میں 1لاکھ 11ہزارکی تعداد میں

مختلف بھارتی ادویات بھی پکڑی گئیں۔ایڈیشنل کلکٹر اشفاق احمد کے مطابق

بھارتی ادویات کا ٹرک برہان کے قریب پکڑا گیا۔



اپنا تبصرہ بھیجیں