82

’’جناح آف پاکستان ‘‘کے مصنف سٹینلے والپرٹ انتقال کرگئے

Spread the love

سٹینلے والپرٹ کی عمر91برس تھے، ذوالفقار علی بھٹو کی سوانح حیات بھی تحریر کرچکے ہیں


59برس تعلیمی خدمات ، 15کتابیں لکھیں،پسماندگان میں بیوہ اور2بیٹے چھوڑے
واشنگٹن (نمائندی خصوصی) پاکستان میں جناح آف پاکستان کتاب سے شہرت

حاصل کرنے والے معروف مصنف سٹینلے والپرٹ 91ویں برس کی عمر میں

انتقال کرگئے، امر یکی میڈ یا کے مطا بق سٹینلے والپرٹ کا انتقال جمعرات کو

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہوا جہاں انہوں نے اپنی 65سالہ اہلیہ ڈوروتھی اور

دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے،انہوں نے اپنی زندگی کے 59برس تعلیمی خدمات

کے لیے وقف کیے اس دوران انہوں نے 15کتابیں لکھیں جن میں چار افسانوی

کتابیں بھی شامل ہیں۔پاکستان میں ان کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب

جناح آف پاکستان ہے جو 1982میں تحریر کی گئی تھی،یہ کتاب بانی پاکستان قائد

اعظم محمد علی جناح کی زندگی کی آپ بیتی ہے جس میں بابائے قوم کی پاکستان

کے حصول کیلئے جدوجہد اور ان کی خدمات کو بیان کیا گیا ہے،سٹینلے والپرٹ

کی لکھی گئی جناح آف پاکستان بانی پاکستان پر لکھی جانے والی بہترین سوانح

حیات میں سے ایک ہے،اس کے علاوہ سٹینلے والپرٹ ذوالفقار علی بھٹو کی

سوانح حیات بھی تحریر کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں