180

انڈین ایئر فورس کے دفتر میں ا چا نک آگ بھڑک اْٹھی

Spread the love

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں سرکاری دفاتر کی عمارت سی جی

او(CGO )کے چھٹی منزل پر واقع انڈین ایئر فورس کے دفتر میں ا چا نک آگ

بھڑک اْٹھی جس کے نتیجے میں انڈسٹریل سکیورٹی فورس کا سب انسپکٹر ہلاک

ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سی جی او کمپلیکس میں لگنے والی آگ نے دیکھتے

ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس منزل پر بھارتی فضائیہ کے

علاوہ وزارت پانی و نکاسی اور جنگلات کے علاوہ کئی اہم سرکاری محکموں

کے دفاتر موجود ہیں۔ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے

سرکاری دفاتر میں موجود ملازمین کو بحفاظت نکالا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا

جبکہ فائربریگیڈ کی 24 گاڑیوں نے 3 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر

قابو پا لیا ۔ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق عمارت میں کولنگ کا عمل ممکن ہونے

تک نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم آتشزدگی سے اہم سرکا ر ی فائلیں جل

جانے کا خدشہ ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا

سکا تاہم شارٹ سرکٹ کے خدشے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ رواں برس اس

عمارت میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، پہلا واقعہ جنوری میں ہوا تھا۔واضح

رہے مودی سرکار کی رافیل جیٹ طیاروں کی خریداری میں کرپشن پر پردہ ڈالنے

کیلئے اٹارنی جنرل نے دستاویزات چوری ہونے کا انکشاف کیا تھا۔



اپنا تبصرہ بھیجیں