تیسرے ٹیسٹ میں شاہین جھپٹ پڑے، جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 262 رنزپر ڈھیر۔

Spread the love

جوہانسبرگ میں میزبان ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایڈن مرکرم کے ہمراہ اننگز کا آغاز کیا جو سودمند ثابت نہ ہوا اور 6 کے مجموعی اسکور پر کپتان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
دوسری وکٹ کی شراکت میں ایڈن مرکرم اور ہاشم آملہ نے 126 رنز بناکر ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر پہنچایا لیکن اوپنر ایڈن مرکرم 90 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے۔
جنوبی افریقا کی تیسری وکٹ 154 کے مجموعی اسکور پر گری جب ہاشم آملہ 41 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔
اس کے بعد ڈی بریون اور زبیر حمزہ نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 75 رنز بنائے تاہم ڈی بریون 49 رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جب کہ پانچویں وکٹ ٹیمبا بویما کی گریزبیر حمزہ محمد عامر کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
پھلندر ایک رنز بناکر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو اور ربادا صفر پر کیچ آوٹ ہوئے۔
نویں وکٹ ڈی کوک کی گری جو 18 رنز بناکر فہیم اشرف کی بول پر کیچ آوٹ ہوئے اور اولیویر بھی کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply