سستا موبائل انٹرنیٹ, پاکستان کا 33واں،بھارت کاپہلا نمبر

Spread the love

مہنگے موبائل انٹرنیٹ میں زمباوے سر فہرست، فن لینڈ مہنگائی میں اول نمبرپربراجمان
امریکا وبرطانیہ ان ممالک میں شامل جہاں ڈیٹا پیکج انتہائی مہنگا ہے،رپورٹ میں انکشاف
نئی دہلی(مانیٹرنگ)ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت دنیا میں سب

سے سستا موبائل ڈیٹا پیکج فراہم کر رہا ہے جبکہ امریکا اور برطانیہ ان ممالک

میں شامل ہیں جہاں ڈیٹا پیکج انتہائی مہنگا ہے۔برطانوی ویب سائٹ کی جانب سے

مختلف ملکوں میں فراہم کیے جا رہے ڈیٹا پیکج کا جائزہ لیا گیا جس میں انکشاف

ہوا کہ بھارت دنیا میں سب سے سستا موبائل انٹرنیٹ پیکج فراہم کر رہا ہے۔بھارت

میں ایک جی بی موبائل ڈیٹا 0.26 ڈالر کا ہے جبکہ برطانیہ میں ایک جی بی کے

عوض 6.66ڈالر کا ریٹ ہے۔اس سلسلے میں امریکا میں ریٹ انتہائی زیادہ ہیں

جہاں اتنا ہی موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے کے لیے آپ کو 12.37ڈالر کی

ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔سستا ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ملکوں کی فہرست

میں کرغزستان دوسرے نمبر پر موجود ہے جو اپنے صارفین کو 0.27 ڈالر کے

عوض ایک جی بی انٹرنیٹ فراہم کررہا ہے ۔پاکستان کی بات کی جائے تو عالمی

سطح پر سستے ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے والے ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا

33واں نمبر ہے جہاں صارفین ایک جی بی انٹرنیٹ کے لیے اوسطا 1.85ڈالر ادا

کر رہے ہیں۔رپورٹ میں 58پلانز کا جائزہ لینے کے بعد بتایا گیا کہ پاکستان میں

سستا ترین انٹرنیٹ 0.29ڈالر میں دستیاب ہے جبکہ سب سے مہنگے موبائل

انٹرنیٹ کے لیے صارفین 7.15ڈالر تک بھی ادا کر رہے ہیں۔اس فہرست میں

بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور ایران سمیت اکثر ایشیائی ممالک پاکستان سے

آگے ہیں۔جہاں ایک طرف ایشیائی مارکیٹ میں کم ریٹ دیکھنے کو ملے وہیں

حیران کن طور پر ٹیکنالوجی کی دنیا میں آگے تصور کیے جانے والے ملک چین،

جاپان اور کوریا میں موبائل انٹرنیٹ کافی مہنگا ہے۔

Leave a Reply