ملک میں مزید ایک لاکھ 70 ہزار افراد بے روزگار ہو گئے۔وفاقی ادارہ شماریات نے لیبرفورس سروے رپورٹ 2017-2018 جاری کردی۔

Spread the love

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بیروزگار افراد کی کل تعداد 37 لاکھ 90 ہزار ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 23 لاکھ 90 ہزار ،سندھ میں 7 لاکھ 50 ہزار، کے پی میں 5 لاکھ 50 ہزار اور بلوچستان میں ایک لاکھ 10 ہزار افراد بے روزگار ہیں۔
پاکستان میں 2015 میں بیروزگار افراد کی تعداد 36 لاکھ 20 ہزار تھی، 2015کے مقابلے میں بیروزگاری کی شرح میں معمولی کمی ہوئی جس کی شرح 5.9 سے کم ہوکر 5.8 فیصد ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان میں 36.9 فیصد لوگ میٹرک سے کم تعلیم رکھتے ہیں اور صرف 6 فیصد لوگوں کے پاس ڈگری یا اس سے اوپر کی تعلیم ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں لیبرفورس کی تعداد 6 کروڑ55 لاکھ ہے جو 2015 میں تعداد 6 کروڑ 10 لاکھ تھی، 6 کروڑ 17 لاکھ لوگوں کے پاس روزگارہے اور یہ تعداد 2015 میں 5 کروڑ 74 لاکھ تھی، پنجاب میں سب سے زیادہ 3 کروڑ 76 لاکھ لوگوں کے پاس روزگار ہے جب کہ سندھ میں ایک کروڑ 44 لاکھ، خیبرپختونخوا میں 71 لاکھ اور بلوچستان میں 25 لاکھ لوگوں کے پاس روزگار ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply