102

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو مار بھگایا

Spread the love

جدید ترین بھارتی آبدوز نے رات کی تاریکی میں پاکستانی بحری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، پاک بحریہ کی وارننگ پر بھارتی آبدوز بھاگ کھڑی ہوئی،امن کی حکومتی پالیسی کے باعث آبدوز کو جانے دیا،ترجمان پاک بحریہ


بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر ہاٹ سپرنگ کے علاقے میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا،پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت کی طرف خاموشی چھا گئی،بھارت کا راجستھان میںپاکستانی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ


کراچی(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بحریہ نے دشمن کی ایک اورچال

ناکام بنادی، پاک بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کاسراغ

لگاکر داخل ہونے سے روک دیا،پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی فوٹیج بھی جاری

کردیں ۔تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے

بھارتی آبدوز کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی کی کوشش ناکام

بناتے ہوئے اسے پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔بھارت کو

فضا کے بعد سمندری محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی بحریہ کی

آبدوز نے رات کی تاریکی کا سہارا لیا اور پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے کی

کوشش کی لیکن نیلے پانیوں کی محافظ پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو پاکستان

کی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی پیشہ

ورانہ صلاحیتوں کے سامنے بھارتی بحریہ کی ہر خفیہ چال ناکام رہی اور آبدوز

دم دبا کر بھاگ نکلی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے اعلی پیشہ

ورانہ مہارتوں کے ساتھ ہر دم چوکنا رہتے ہوئے بھارتی آبدوز کی اپنی موجودگی

کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو ناکام بنادیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امن

قائم رکھنے کی حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ

نہیں بنایا گیا جو پاکستان کی امن پسندی کا غماز ہے ورنہ ایک بٹن دباتے ہی

بھارتی آبدوز تباہ ہو جاتی، اس واقعہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے بھارت کو بھی

امن کی طرف راغب ہونا چاہیے، پاک بحریہ کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی

آبدوز کا سراغ لگا لینا بھارتی بحریہ کی ناکامی ہے، نومبر 2016 کے بعد یہ

دوسرا موقع ہے جب پاک بحریہ نے بھارتی آبدوزکا سراغ لگایا۔یہ اہم کارنامہ

پاکستان نیوی کی اعلی صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان کی بحری

سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد و تیار ہے اور کسی بھی

جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔پاک بحریہ نے

بھارتی آبدوز کی فوٹیج بھی جاری کردیں ہیں ، کموڈور(ر)عبیداللہ نے کہاکہ پاک

بحریہ ایک بٹن سے بھارتی آبدوز کو سمندر کی تہہ میں دفنا سکتی تھی لیکن پاک

بحریہ نے پاکستان کی امن کی پالیسی کے وژن کو آگے بڑھایا۔ بھارتی آبدوز ایک

سال پرانی ہے، نومبر2017 میں تیارکی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں