146

ہندو برادری کی اقدار اور خدمات کی قدر کرتے ہیں‘ ترجمان دفتر خارجہ

Spread the love

پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر ہے ‘ ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ہندو برادری کی اقدار

اور خدمات کی قدر کرتے ہیں ‘ پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر ہے

۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا

کہ پاکستان ہندو برادری کی اقدار اور ملک کے لیے خدمات کو تسلیم اور ان کی قدر کرتا ہے۔واضح رہے کہ

ترجمان دفتر خارجہ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا کہ جب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے

ہندو برادری کیخلاف توہین آمیز الفاظ کہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں